ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میئر نیو یارک ظہران ممدانی کا وینزویلا پر حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری پر شدید ردعمل

میئر نیو یارک ظہران ممدانی کا وینزویلا پر حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری پر شدید ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا کی جانب سے وینزویلا پر کیے گئے حملے اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد  عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے, نیویارک کے میئر نیو یارک ظہران ممدانی نے امریکی کارروائی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی خودمختار ملک پر حملہ کرنا جنگ کے مترادف ہے اور یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے اثرات نیویارک میں مقیم وینزویلا کے شہریوں پر بھی پڑیں گے، جو پہلے ہی بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں۔

دوسری جانب ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا کے خلاف اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو نہ تو وینزویلا چلانے کا حق حاصل ہے اور نہ ہی اس کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کا کوئی جواز۔

برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو کانگریس کی اجازت کے بغیر جنگ چھیڑنے کا اختیار حاصل نہیں اور اس نوعیت کے اقدامات دنیا کو مزید غیر محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے عالمی سطح پر عدم استحکام میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔