ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب وینزویلا میں امن ہوگا، سیاسی قیدی رہا ہوں گے: نوبل امن انعام یافتہ ماریا کورینا

اب وینزویلا میں امن ہوگا، سیاسی قیدی رہا ہوں گے: نوبل امن انعام یافتہ ماریا کورینا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وینزویلا کی اپوزیشن سیاست دان اور نوبل امن انعام یافتہ ماریا کورینا نے کہا ہے کہ وینزویلا میں عوامی حکومت کے قیام کا وقت آ چکا ہے۔

ماریا کورینا نے کہا کہ صدر نکولس کو اب بین الاقوامی انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔انٹرنیٹ پر وینزویلا کے عوام کے نام کھلے خط میں اپوزیشن لیڈر ایڈمنڈو گونزالیز کی ملک کے نئے لیڈر کے طور پر حمایت کا اعلان کیا، اور کہا کہ اب وینزویلا میں امن ہوگا، سیاسی قیدی رہا کیے جائیں گے۔

وینزویلا کی اپوزیشن سیاست دان کا مزید کہنا تھا کہ 2024 کے انتخابات میں حقیقی کامیابی گونزالیز نے حاصل کی تھی، انہیں فوری طور پر اپنی آئینی ذمے داری سنبھالنی چاہیے۔