کراچی ٹیسٹ: پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنالیے

Test match between Pakistan and New Zealand
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفرازاحمد اور سعود شکیل نے پاکستان کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

 تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔ کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنالیے، کریز پر سعود شکیل 124 رنز پر موجود ہیں جبکہ گیارھویں کھلاڑی ابرار احمد نے ابھی اپنا کھاتہ نہیں کھولا۔

 کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے 154 رنز 3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو امام الحق 71 اور سعود شکیل 13 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

 ابھی اسکور 182 رنز ہی ہوا تھا کہ امام الحق آؤٹ ہوگئے انہوں نے 83 رنز بنائے۔

امام الحق کے بعد سرفراز احمد میدان میں اترے اور سعود شکیل کے ساتھ ملکر پاکستان کو بچانے کی کوشش میں جت گئے۔

 اسی دوران سعود شکیل نے اپنی ایک اور نصف سنچری مکمل کی۔

سعود شکیل کے بعد سرفراز احمد نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

 ایسا لگ رہا تھا کہ سرفراز اور سعود شکیل نیوزی لینڈ کے خسارے کو ختم کردیں گے۔ دونوں نے مل کر اسکور کو 332 رنز پر پہنچایا۔ اسی دوران سعود شکیل نے اپنی دوسری سنچری اسکور کی۔

 332 رنز پر سرفراز احمد اسٹمپ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 78 رنز بنائے۔ سعود شکیل اور سرفراز احمد نے 150 رنز کی شراکت قائم کی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر