سابق امریکی صدر ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ

Donald Trump
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیو یارک کے اٹارنی جنرل نے سابق صدر ٹرمپ، ان کے بیٹے اور بیٹی کو طلب کر لیا۔
 تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک کے اٹارنی جنرل نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے دو بچوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ 
اٹارنی جنرل کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ریپبلکن صدرڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ ان کے بیٹے ڈونلڈ جونیئر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو اس لیے طلب کیا گیا ہے تا کہ ان کے بیان حلفی ریکارڈ کیے جا سکیں۔

امریکی حکام سابق صدر اور ان کی کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف مجرمانہ نوعیت کے الزامات کی چھان بین جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ٹرمپ خاندان کے ان تینوں افراد کی طلبی کی وجہ بھی ٹرمپ آرگنائزیشن کی ملکیت املاک کی چھان بین ہے۔