علیزے شاہ کی ہم شکل سامنے آگئی، صارفین حیران

Alizeh Shah resemble Tiktoker
کیپشن: Alizeh Shah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ کسی تعریف کی محتاج نہیں، اداکارہ نے اپنی کمال اداکاری کی بدولت نہ صرف صلاحیت کا لوہا منوایا بلکہ مداحوں کی جانب سے انہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کبھی اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آتی ہیں تو کبھی سینئر اداکاروں کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے شہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی سگریٹ پیتے ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک گاڑی میں بیٹھے کش لگاتی دکھائی دے رہی تھیں۔ ان ویڈیو پر صافین کی جانب سے کافی تنقید کی گئی جبکہ دوسری جانب اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسی ویڈیوز یا تصاویر بنا کر کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چایئے۔

معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ویڈیو میں دکھائی دینے والی لڑکی پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی ہم شکل ہے۔  اے پی ڈی پی اے پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک عربی ٹک ٹاکر و ماڈل خاتون رانیہ ہیں جو کہ قطر سے تعلق رکھتی ہیں اور علیزے شاہ جیسی ہیں۔ آپ سب کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟؟

سوال پوچھنے کی دیر تھی کہ صارفین نے علیزے شاہ پر تنقید نے تیر چلادیئے اور خوب ٹرولنگ کی جارہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا یہ علیزے جیسی نہیں وہ اسے فالو اورکاپی کرتی ہوگی۔ ایک نے کہا کہ یہ علیزے شاہ سے کئی گنا خوبصورت اور پیاری ہے۔