پسند کی شادی، بیوی سے تنگ آکر شوہر نے خود کو گولی مار لی

Man try to suicide in Lahore
کیپشن: Man Try Suicide
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: 26 سالہ نوجوان نے بیوی کے رویے سے تنگ آکر خود کو گولی مارلی، زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ازدواجی زندگی کے بارے جو تعلیمات مذہب اسلام نے دی ہیں اس کی دنیا بھر میں کوئی نظیر نہیں ملتی، لیکن معمولی تلخ کلامی اور گھریلو ناچاقی جیسے واقعات آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں۔ عدم برداشت کی وجہ سے میاں بیوی کی خوشحال زندگی برباد ہوجاتی ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں بیوی سے لڑائی جھگڑے کے دوران شوہر نے خود کو سینے میں گولی مار لی، علی نامی 26سالہ نوجوان نے مریدکے کی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی، بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی، منا کر گھر واپس لایا۔ گھر پہنچتے ہی بیوی سے دوبارہ جھگڑا ہوا تو نوجوان نے سینے میں گولی مار کر خود کشی کی کوشش کی۔ گولی دل سے کچھ فاصلے پر لگی، اہل محلہ نے زخمی نوجوان کو پنڈی راجپوتاں سے جناح ہسپتال منتقل کیا۔

دو روز قبل ایسا ہی ایک واقعہ جوہر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں اسامہ نامی شوہر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لئے ہربنس پورہ سسرال کے گھر آیا۔ بیوی کے راضی ہونے سےانکار کرنے پر نوجوان نے سسرالیوں کے گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے تھے جبکہ ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اسامہ، ولید اور اسداللہ عرف شیرو کو گرفتار کرلیا تھا۔