محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم : شہر لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ،یخ بستہ ہوائیں چلنے لگی۔گزشتہ کئی روز سے ٹھنڈی ہواوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ،درجہ حرارت 16ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی بھی پیش گوئی  کر دی ہے.
 
تفصیلات کے مطا بق شہر لاہورمیں سردی کی شدت میں اضافہ ،بادلوں کے بسیرے برقرار.گزشتہ کئی روزسے بادلوں نے آسمان کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ،ہوامیں نمی کا تناسب 64 جبکہ ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈ کی گئی ہے محمکہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer