کرائسٹ چرچ ٹیسٹ بھی پاکستان کے ہاتھوں سے پھسلنے لگا

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ بھی پاکستان کے ہاتھوں سے پھسلنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنالئے،کیوی کپتان  نے کیپٹن اننگز کھیلتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری بنا لی ہے۔کین ولیمسن 112 رنز کیساتھ کریز پر موجو دہیں۔

 کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے دن قومی ٹیم 297 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹ کے نقصان پر 286 رنز بنالئے ہیں۔ نیوزی لیںڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 33 رنز پر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

 ٹام بلنڈل 16 رنز پر فہیم اشرف کی گیند کا شکار بنے جبکہ  راس ٹیلر کو 12 رنز  پر محمد عباس نے پویلین کی راہ دکھائی۔

 کپتان کین ولیمسن نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مسلسل دوسری اور ٹیسٹ کریئر کی 24ویں سنچری اسکور کرڈالی۔

 اس دوران ہینری نکولس نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

   اس سے قبل یگلے اوول میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے پہلے روز  پاکستان کی پوری ٹیم 297 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔قومی ٹیم کے اوپنر ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ شان مسعود  ٹم ساؤتھی کی گیند پر بغیر کوئی رن بنانے پویلین لوٹ گئے۔ عابد علی 25 رنز بنا کر کائل جیمسن کی گیند کا شکار بنے۔ حارث سہیل اور فوادعالم بھی کریز پر ٹھہر نہ سکے اور کائل جیمسن کی گیند پر آؤٹ ہوکر چلتے بنے۔

 کھانے کے وقفے کے دوران بارش کے سبب کھیل تاخیر سے شروع ہوا لیکن کچھ دیر بعد روک دیا گیا جو 40 منٹ رُکا رہا، دوبارہ میچ شروع ہونے پر  اظہر علی اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہاف سنچریاں بنائیں اور  اسکور کو آگے بڑھایا۔ کپتان رضوان کو بھی 61 رنز پر کائل جیمسن نے پویلین بھیج دیا جس کے کچھ ہی دیر بعد اظہر علی 93 رنز بنا کر میٹ ہینری کی گیند کا شکار بن گئے۔ فہیم اشرف اور ڈیبیو کرنے والے ظفر گوہر نے بھی اچھی پارٹنر شپ قائم کی، فہیم 48 اور ظفر گوہر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی 4، نسیم شاہ 12 رنز  پر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائلز جمیسن نے 5، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دی تھی۔

   

  

Azhar Thiraj

Senior Content Writer