(جنید ریاض)نجی تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حلف نامہ تیار، حلف نامہ میں نجی تنظیم کی جانب سے حکومتی احکامات کو محلوظ خاطر نہ لاتے ہوئے 11 جنوری سے سکول کھولنے کا اعلان، تنظیم میں شامل سکولوں نے حلف نامہ پر سائن کرنا شروع کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملہ پرنجی سکولوں کی تنظیم نے11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔آل پاکستان پرائیویٹ سکول منجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 11 جنوری سے حکومتی احکامات کے خلاف سکول کھولنے کے حوالے سے حلف نامہ تیار کرلیا گیا۔
ایسوسی ایشن میں شامل سکولوں نے حلف نامہ سائن کرنا شروع کردیا۔حلف نامے میں حکومت کارروائی کو محلوظ خاطر میں نہ لانے کا اعلان کردیا گیا۔تمام ممبران کی جانب سے ایک ادارے کے خلاف کارروائی کی صورت میں تمام سکولز متاثرہ سکول کے ساتھ د یں گے۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت آج ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی،کانفرنس میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے، امتحانات اور تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے پر غور کیا گیا۔بین الصوبائی وزرا کانفرنس میں ملک بھر کے وزراء تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔پنجاب سے صوبائی وزیراعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں اور ڈاکٹرمراد راس نےشرکت کی۔کانفرنس میں خاص طور پر کورونا کے پیش نظر تعلیمی ادارے کھولنے کی مختلف آپشن پر غور کیاگیا۔
ذرائع ا بلاغ کے مطابق ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 25جنوری سےمرحلہ وارکھولے جانے کا امکان ظاہر کیاگیا،تعلیمی ادارےکھولنےکافیصلہ ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیادپرکیاجائےگا،وفاقی حکومت کی تعلیمی ادارے3مراحل میں کھولنےکی تجویز دی،پہلےمرحلےمیں پرائمری سکولز 25جنوری سےکھولنےکی تجویز پیش کی گئی،دوسرےمرحلےمیں 4 فروری سےمڈل اورسیکنڈری سکولزکھولنےکی تجویز ،تیسرےمرحلےمیں اعلیٰ تعلیمی ادارےکھولنےکی تجویز دی گئی،ملک بھرمیں امتحانات مئی کےآخریاجون کےشروع میں کرانےکی تجویز سامنےآئی۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق 4 جنوری2021 کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی میٹنگ ہو گی، میٹنگ میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری کوشش ہے تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل کے حکام سے مذاکرات کرتے ہوئے تھے، جس میں ان کا کہناتھا کہ ہم نے بچوں، اساتذہ ، سٹاف سب کی صحت کو دیکھنا ہے،وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا،نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہے،نجی تعلیمی اداروں کو پیکج دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزپرائیویٹ سکولز سپریم کونسل نے سکولز کھولنے کی دھمکی دی تھی،پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل کے رہنماؤں قائدین نے پریس کانفرنس کی، ان کا کہنا تھا کہ 11 جنوری کو ہر صورت سکول کھولیں جائیں گے، تعلیمی ادارے ایس او پیز کے مطابق کھولیں گے، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور بازار کھلیں ہیں لیکن سکولز بند ہیں۔