ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوروکریسی نے چیف سیکرٹری کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے

بیوروکریسی نے چیف سیکرٹری کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) پنجاب کی بیوروکریسی نے چیف سیکرٹری کی اوپن ڈور پالیسی ہوا میں اُڑا دی۔ کوئی بھی افسر اوپن ڈور پالیسی پر عمل نہیں کررہا۔

پنجاب سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام محکموں کے سیکرٹریز اور افسران کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ روزانہ دو سے تین گھنٹے عوام کیلئے رکھیں اور اپنے دروازے سائلین کیلئے کھلے رکھیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی ہے کہ دفاتر کے باہر لکھ کر لگا دیں کہ متعلقہ افسر کس وقت عوام کیلئے میسر ہوگا تاکہ عوام کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام افسران کو اس دوران دفاتر میں موجود رہنے اور ان اوقات میں کوئی اجلاس بھی نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ چیف سیکرٹری کے حکم کے باوجود کوئی افسراس حکم کی پیروی کرتا دکھائی نہیں دیتا۔

لاہور سے باہر اضلاع اور تحصیلوں میں حالت اس سے بھی ابتر ہے، تحصیلدار، ایس ایچ او، اے سی، ڈی سی، آرپی او، ڈی پی او اور کمشنر دفاتر میں ہی نہیں ملتے، نہ ہی دفتروں میں بیٹھتے ہیں۔ سائلین دفتروں کے چکر لگا لگا کر تنگ آچکے ہیں۔

حکومت بیوروکریسی کو احکامات کا پابند کرنے میں بے بس دکھائی دیتی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر بیوروکریسی چیف سیکرٹری کا حکم ہی نہیں مانے گی تو کس کا مانے گی؟