چیف جسٹس کا سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق شکایات پر ازخود نوٹس

چیف جسٹس کا سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق شکایات پر ازخود نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play
  •  (زاہد چوہدری): لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار اور علاج معالجے کی فراہمی سے متعلق عوامی شکایات پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا از خود نوٹس، شہر کے19ہسپتالوں کے ایم ایس 6جنوری کو سپریم کورٹ طلب کر لئے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شہر کے سرکاری اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی حالت زار اور اس سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کے انیس ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو چھ جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا ہے ۔ جنرل ہسپتال ، جناح ہسپتال ، چلڈرن ہسپتال ، شیخ زید ہسپتال ، پی آئی سی ، سروسز ہسپتال ، گنگا رام ہسپتال ، میو ہسپتال ، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال، میاں منشی ہسپتال ، لیڈی ایچی سن اور لیڈی ولنگڈن ہسپتال ، گلاب دیوی ہسپتال ، جانکی دیوی ہسپتال ، واپڈا ہسپتال ، نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ، پنجاب سوشل سکیورٹی ہسپتال، ریلوے کیرن ہسپتال اور مینٹل ہسپتال کے ایم ایس کو طلب کیا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ نے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں دستیاب مشینری، طبی آلات ، جان بچانے والی ادویات کا موجود سٹاک اور اس کی فہرست ، مطلوبہ ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ چھ جنوری کو چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ اس معاملے کے سماعت کرے گا۔

  • مزید دیکھئے: