وزیر اعلیٰ پنجاب نے اینٹی کرپشن انٹیلی جنس ونگ کے قیام کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اینٹی کرپشن انٹیلی جنس ونگ کے قیام کی منظوری دیدی
کیپشن: City42 - CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی ): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اینٹی کرپشن میں انٹیلی جنس ونگ کے قیام کی منظوری دے دی، اینٹی کرپشن کا انٹیلی جنس ونگ اپنے ملازمین و افسران پر نظر رکھنے کے ساتھ تمام صوبائی محکموں میں بدعنوانی کنٹرول کرنے کیلئے خفیہ مانیٹرنگ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈئیر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا نے اینٹی کرپشن میں انٹیلی جنس ونگ قائم کرنے کی تجویز دی تھی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اینٹی کرپشن اسٹیبلمشنٹ میں انٹیلی جنس ونگ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اینٹی کرپشن کا انٹیلی جنس ونگ پنجاب کے تمامصوبائی محکموں میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے اپنے افسروں و ملازمین پر بھی کڑی نظر رکھے گا۔

اینٹی کرپشن انٹیلی جنس ونگ کیلئے ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انسپکٹرز سمیت 37 افسر بھرتی کیے جائیں گے۔ اینٹی کرپشن کا انٹیلی جنس ونگ بدعنوانی کے مقدمات میں نامزد اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے بھی قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے تعاون سے کارروائیاں کرے گا۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈئیر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا کا کہنا ہےکہ انٹیلی جنس ونگ کے قیام سے احتساب کے عمل میں واضح بہتری آئے گی۔