گیس بندش کیخلاف خواتین کا سوئی گیس آفس کے باہر احتجاج

گیس بندش کیخلاف خواتین کا سوئی گیس آفس کے باہر احتجاج
کیپشن: City42 - Protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا): کلفٹن اور غوثیہ کالونی کی رہائشی خواتین نے گیس کی مسلسل بندش کیخلاف سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، کمپنی افسران اور پولیس نے تین روز میں مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سامنے ہونے والے احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، خواتین نے گرومانگٹ روڈ کے دونوں اطراف کو عام ٹریفک کے لئے بند کر کے ایس این جی پی ایل حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی، خواتین نے بتایا کہ ان کے علاقے میں پانچ ماہ سے گیس نہیں آ رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈر اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ان کا بجٹ بُری طرح متاثر ہو رہا ہے، احتجاج کے دوران مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور ایس این جی پی ایل افسران کیساتھ مذاکرات کئے، کمپنی افسران نے تین روز میں گیس فراہمی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں