ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی،انکے پاس سٹریٹ پاور نہیں ،عطاتارڑ

پی ٹی آئی سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی،انکے پاس سٹریٹ پاور نہیں ،عطاتارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے  کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی  درخواست پر وزیراعظم نے ملاقات کی ۔ شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو اپنے صوبے کے انتظامی معاملات بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی ٹی آئی کے پاس سٹریٹ پاور نہیں رہی۔اگر سٹریٹ پاور ہوتی تو کے پی میں  بنوں،پشاور میں ان کے ناکام جلسے نہ ہوتے۔8 فروری کو پی ٹی آئی کو بندے اکٹھے کرنے میں مشکل ہو گی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان کی صحت پر کوئی مذاق اڑایا نہ ہی کوئی منفی بات کی ہے۔صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔وزیر اطلاعات نےعمران خان اور حکومت کی بات چیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے نہ کوئی فرنٹ پر اور نہ بیک پر کوئی بات چیت ہو رہی ہے۔پی ٹی آئی کے پاس سٹریٹ پاور نہیں رہی۔اگر سٹریٹ پاور ہوتی تو کے پی میں  بنوں،پشاور میں ان کے ناکام جلسے نہ ہوتے۔8 فروری کو پی ٹی آئی کو بندے اکٹھے کرنے میں مشکل ہو گی ۔مولانا فضل الرحمان ہمارے فطری اتحادی ہیں اور زیرک سیاستدان ہیں قومی مفاد میں وہ کلیر ہیں ۔بی ایل اے کو بھی جلد شکست فاش ہو گی ۔

وفاقی وزیرعطا تارڑ نے  وزیر داخلہ محسن نقوی کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ محسن نقوی نے ماسٹر اسٹروک کھیلا ہے ۔بنگلادیشی عوام محسن نقوی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ٹرافی کا معاملہ ہو یا ہینڈ شیک کا محسن نقوی نے زبردست کردار ادا کیا اور اب انڈیا کو مالی مشکلات کا سامنا ہو گا۔