ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں بسنت کا سیزن،گراں فروش بے لگام، گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

شہر میں بسنت کا سیزن،گراں فروش بے لگام، گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد :لاہورشہر میں بسنت سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی گوشت فروشوں کی لوٹ مار جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

بسنت کے باعث مٹن، بیف اور چکن کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ گراں فروش سرکاری نرخ ناموں کو یکسر نظرانداز کر رہے ہیں۔

شہر بھر میں مٹن اور بیف سرکاری قیمتوں سے کہیں زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی کاؤنٹرز پر معیاری گوشت کے بجائے چھیچڑے اور چربی والا گوشت رکھا جا رہا ہے، جبکہ اچھی کوالٹی کا مٹن 2800 سے 3200 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

بیف بھی 1200 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے، حالانکہ سرکاری نرخ کے مطابق مٹن 1600 روپے اور بیف 800 روپے فی کلوگرام مقرر ہیں۔ دوسری جانب چکن گوشت کی سرکاری قیمت 533 روپے فی کلوگرام بتائی جا رہی ہے، مگر عملی طور پر شہریوں کو اس قیمت پر بھی گوشت دستیاب نہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرے اور بسنت کے موقع پر اشیائے خورونوش کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا نوٹس لے تاکہ عوام کو مزید مالی بوجھ سے بچایا جا سکے۔