(ویب ڈیسک )بھارت کے نامور اداکار رجنی کانت نے صفائی کرنے والی خاتون کو اس کی ایمانداری پر سونے کی چین کا تحفہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ چنئی میں ایک مندر کے قریب سڑک کی صفائی کے دوران پدما نامی ایک خاکروب خاتون کو طلائی زیوارت سے بھرا ایک بیگ ملا جسے اس نے اٹھا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے زیوارت کے مالک کو ڈھونڈ کر اسے بیگ واپس کر دیا، صفائی کرنے والی خاتون پدما کی ایمانداری پر ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسے ایک لاکھ بھارتی روپےکا انعام بھی دیا گیا۔
In a heartwarming gesture, #SuperstarRajinikanth honours frontline worker #Padma with a gold chain, recognising her as a true good Samaritan. #ThalaivarNirantharam #ThalaivarForLife @rajinikanth @ash_rajinikanth @soundaryaarajni @ParasRiazAhmed1 @V4umedia_ pic.twitter.com/OzXa1Pn2Sg
— RIAZ K AHMED (@RIAZtheboss) February 3, 2026
پدما کی ایمانداری خبروں کی بھی زینت بنی جس سے متاثر ہو کر ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت نے پدما سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور خاتون کی ایمانداری پر اسے سونے کی چین کا تحفہ دیا۔
اداکار کی ٹیم کی جانب سے اس موقع کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھی شیئر کی گئیں۔
اداکار کی ٹیم کی جانب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد پرستاروں کی جانب سے رجنی کانت کو خوب سراہا جارہا ہے جبکہ پدما کی ایمانداری کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔