ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارش؟ خدا آپ کو صبر عطا کرے!

Pakistan Meteorological Department , Pakistan weather. , Forecast about rain, city42
کیپشن: میٹ آفس نے یکم اور دو فروری کو شمالی پنجاب اور ملک کے بعض دیگر حصوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی ملک میں ""مغربی ہوائیں"  داخل ہونے کی اطلاع کے ساتھ کی تھی۔ میٹ آفس کو توقع تھی کہ ان ہواؤں کے زیر اثر پنجاب کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہو گی تاہم فروری کے پہلے 4 دنوں کے دوران پنجاب میں کہیں بھی بارش نہیں ہوئی۔ غیر سرکاری فورکاسٹ یہ ہے کہ  آج بھی لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:  شمالی پنجاب میں بارش کے متعلق پاکستان  میٹ آفس کی  پیشگوئی ایک مرتبہ پھر غلط نکلی،  پنجاب بھر میں تین اور چار فروری کو کہیں بارش نہیں ہوئی۔ آج چار فروری کی رات لاہور میں مطلع صاف ہے، رات ساڑھے دس بجے ٹمپریچر 10 ڈگری سیلسئیس ہے۔ آج شب  معمولی دھند رہنے کا امکان ہے اور کل5 فروری کو عموماً دھوپ رہنے کا امکان ہے تاہم ماحول میں معمولی دھند  دکھائی دے سکتی ہے۔ 

لاہور اور سارے وسطی پنجاب میں آج پانچ فروری کو پبلک ہالیڈے کے موقع پر آسمان پر سورج عموماً چمکتا رہے گا۔  صرف آج ہی نہیں آئندہ کئی روز تک پنجاب کے شہر اور دیہات بارش سے محروم ہی رہیں گے۔ 

آج 4 فروری کو صبح بھی میٹ آفس کی پیشگوئی کے مطابق شمالی پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہونے کا امکان بتایا گیا تھا لیکن آج دن بھر کے دوران کہیں بھی بارش رپورٹ نہیں ہوئی۔

لاہور کے مطابق البتہ میٹ آفس کی کل تین فروری کو اور آج سامنے آنے والی فورکاسٹ صحیح رہی کہ یہاں بارش نہیں ہو گی۔ 

پاکستان میٹ آفس لاہور کی ویب سائٹ پر لاہور کے موسم کی ہفتہ وار آؤٹ لک کے سیکشن میں کچھ تلاش کرنے کی کوشش کی جائے تو وہاں لاہور کا نام تو لکھا ملتا ہے، اس نام  سے آگے کچھ بھی نہیں ملتا۔ 

تاہم نیشنل ویدر فورکاسٹ سنٹر پی ایم ڈی کی ویب سائٹ پر دستیاب ڈیلی فور کاسٹ کے مطابق آج منگل کی رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان  بتایا گیا ہے ۔تاہم بالائی خیبر پختونحوا ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان بتایا گیا ہے۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور  بالائی خیبر پختونحوا ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیزہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف  کی فورکاسٹ کی گئی ہے۔       

اسلام آباد:  منگل (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع  بتائی گئی ہے اور  بدھ کے روز  اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش /بونداباندی کا  امکان  25% بتایا گیا ہے۔

بلوچستان میں منگل (رات) : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ بدھ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔                                                                                                          میٹ ڈیپارٹمنٹ نے خیبر پختونخوا میں منگل (رات)  کے دوران  بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔تا ہم چترال، دیر، سوات، کو ہستان، مانسہرہ، بٹگرام ، کرم، اورکزئی، خیبر اور باجوڑمیں گرج چمک/تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع بتائی ہے۔ بدھ کے روز  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور چترال، دیر، سوات، کو ہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام ، کرم، اورکزئی، خیبر اور باجوڑمیں گرج چمک/تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع بتائی ہے۔                                                                                          میٹ ڈیپارٹمنٹ نے منگل (رات) : گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ظاہر کی اور  بدھ کے روز : گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان بتایا ہے۔
منگل (رات) : کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ظاہر کرنے کے ساتھ بدھ کے روز  کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان بتایا ہے۔ 

پنجاب کے متعلق میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فور کاسٹ یہ ہے کہ منگل(رات) کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام /رات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ اس دوران راولپنڈی، جہلم، گجرات، چکوال ، سیالکوٹ،نارووال اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
بدھ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ خطہ پوٹھو ہار میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان بتایا ہے اور  مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی فورکاسٹ کر دی ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ ، ننکا نہ صا حب، سیالکوٹ،نارووال، گوجرانوالہ اور حا فظ آباد میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دُھند پڑ نے کا امکان بتایا ہے۔