ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کےنفاذ کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت کو 2ہفتوں کی مہلت

فائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کےنفاذ کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت کو 2ہفتوں کی مہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : فائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کےنفاذ کیخلاف درخواست،ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کو جواب کیلئے 2ہفتوں کی مہلت دیدی۔

جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں انٹرنیٹ سروس پر فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کو چیلنج کیا گیاہے۔ درخواست میں یہ اعتراض بھی اُٹھایا گیا کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے، فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کیلئے وفاقی کابینہ سے کوئی منظوری نہیں لی گئی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ فائر وال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کو انٹرنیٹ کیلئے استعمال کرنا آئین کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ اس لیے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer