شاہین اور انشا نے اپنے نکاح میں مہمانوں سے کیا تحفہ مانگا؟ تصویر وائرل

شاہین اور انشا نے اپنے نکاح میں مہمانوں سے کیا تحفہ مانگا؟ تصویر وائرل
سورس: Google
شاہین اور انشا نے اپنے نکاح میں مہمانوں سے کیا تحفہ مانگا؟ تصویر وائرل
شاہین اور انشا نے اپنے نکاح میں مہمانوں سے کیا تحفہ مانگا؟ تصویر وائرل
شاہین اور انشا نے اپنے نکاح میں مہمانوں سے کیا تحفہ مانگا؟ تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری بروز  کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا  کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

شاہین کا نکاح کراچی میں ہوا جس میں سابق کپتان مصباح الحق سمیت بابراعظم، شاداب خان، سرفراز احمد سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔اس کے علاوہ  سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔شاہین اور انشا کے نکاح کی تقریب میں آنے والے مہمانوں سے ایک درخواست بھی کی گئی اور بڑا سا نوٹ انٹرنس پر لگایا گیا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-02-04/316564_9112992_updates.png

نوٹ پر شاہین اور انشا کی جانب سے درج تھا کہ 'دلہا اور دلہن آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس تقریب میں باہری دنیا سے رابطہ منقطع کرکے  ان خاص لمحات میں شریک ہوں'۔

شاہین اور انشا کی جانب سے نوٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ 'سب سے بہترین تحفہ جو آپ ہمیں دے سکتے ہیں وہ یہ کہ برائے مہربانی اپنے موبائل سوئچ آف کریں اور یہ خاص لمحات ہمارے ساتھ انجوائے کریں'۔اس سے قبل شاہین کے نکاح کا مینیو بھی سامنے آیا تھا جو کہ ایونٹ پلینر نے شیئر کیا تھا۔شاہین کے کھانے کے مینیو میں  مہمانوں کے لیے اسٹارٹر میں فریش جوس، ہومس وِد پیٹا اور ڈائنمائٹ شرمپ پیش کیا گیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-04/news-1675499861-7008.jpg

اسٹارٹر کے بعد مین کورس میں چکن چرغا، مٹن سیخ کباب، مٹن چاپس، فائر چلی فِش، مٹن قورمہ، بریانی، ڈرائی بیف وِد چلی ، سبزی میں پالک ، سلاد اور چٹنی تھی۔اس کے علاوہ میٹھے میں گلاب جامن، پان مصالحہ اور کشمیری چائے بھی مہمانوں کو پیش کی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer