لاہور ؛تاجر قائدین کا حکومت مخالف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

لاہور ؛تاجر قائدین کا حکومت مخالف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
کیپشن: Anjman tauranga
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے تاجر قائدین کا گلبرگ میں بڑا اکٹھ۔مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے حکومت کیخلاف تاجروں کی ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

صدر انجمن تاجران اورریگا سنٹر کامران سلیم اور جنرل سیکرٹری کےجانب سے گلبرگ گورومانگٹ روڈ پر مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم کے اعزاز میں تقریب سجائی گئ مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں تقسیم ہیں ،حکومت اس سے فائدہ اٹھا رہی ہے،اپوزیشن خود احتجاج نہیں کرسکتی تو تاجروں کا ساتھ دے۔

نعیم میر نے کہا کہ پوائنٹ آف سیل کا فائدہ کی بجائے نقصان ہوا،ٹیکس کلیکشن بڑھنے کی بجائے کم ہوئی۔۔مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے منی بجٹ لگا ٹیکسز کے انبار ،تاجروں اور عوام پر لگا دیئے انجمن تاجران حکومت کیخلاف 17 فروری کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج کرنے جارہی ہے ۔

تقریب میں شہر بھر کے تاجر قائدین صدر لاہور شاہد نذیر، میاں خلیل عبیر،سہیل محمود بٹ،عثمان خان سمیت دیگر تاجر قائدین شریک ہوئے۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer