آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کیلئے نئے شیڈول کا اعلان

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کیلئے نئے شیڈول کا اعلان
کیپشن: Pakistan vs Australia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ پاکستان کی منظوری دینے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ مہمان ٹیم  دورہ پاکستان کا آغاز 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر کرے گی جبکہ سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، لہٰذا مہمان ٹیم اب 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔

 دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا، ان میچز کے مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

 مہمان سائیڈ 27 مارچ کو بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی، جہاں آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں منتخب ہونے والے کھلاڑی 24 مارچ کوپاکستان پہنچیں گے، یہ تمام کھلاڑی اپنی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے دیگرارکان سے مل سکیں گے، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جبکہ تمام ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر