فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی مشکلات میں مزید اضافہ

Muhammad Hasnain bowling action
کیپشن: Muhammad Hasnain
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا ایکشن کلیئر نہ ہوسکا، لمز یونیورسٹی میں ہونے والے ٹیسٹ میں محمد حسنین کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہے جس کے باعث ان کا ٹیسٹ کلیئر نہیں ہو سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایکشن کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے محمد حسنین کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں نہیں کھلایا گیا۔ پی سی بی حکام نے محمد حسنین کے ایکشن کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ کو آگاہ کردیاہے۔ ایکشن کلیئر ہونے تک محمد حسنین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی ہوگی۔

طریقہ کار کے مطابق فاسٹ باؤلر تین ماہ بعد دوبارہ ایکشن ٹیسٹ کروانے کے اہل ہوں گے، محمد حسنین کی ایکشن رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا جاری کرے گا۔ یاد رہے بگ بیش لیگ کے دوران فاسٹ باؤلر کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔