ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں اہم پیشرفت، بڑی گرفتاری

سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں اہم پیشرفت، بڑی گرفتاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو کئی ماہ گزر چکے ہیں اورکیس میں منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے الزامات سامنے آنے پر سی بی آئی کے ساتھ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)بھی الگ سے تفتیش کر رہی ہے۔

اب این سی بی نے اس کیس میں ایک بڑی گرفتاری کر لی ہے۔ یہ گرفتاری اسسٹنٹ فلم ڈائریکٹر رشی کیش پوار کی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ بھی سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات سپلائی کرتے رہے ہیں۔ ضمانت منسوخ ہونے کے بعد رشی کیش پوار کئی ہفتوں سے روپوش تھے اور پولیس انہیں تلاش کر رہی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق رشی کیش آنجہانی اداکار کے دوست تھے۔ قبل ازیں پولیس نے رشی کیش کے گھر پر چھاپہ بھی مارا اور کچھ فون، کمپیوٹر اور دیگر ڈیوائسز قبضے میں لیں۔ رشی کیش نے بطور اسسٹنٹ کچھ عرصہ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔ بعد ازاں انہیں نوکری سے ہٹا دیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ مسلسل سشانت سے ملنے ان کے فلیٹ پر جاتے رہتے تھے۔واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں منشیات کے حوالے سے بالی ووڈ کے بڑے بڑے نام سامنے آ رہے ہیں، جن میں دپیکا پڈوکون، سارا علی خان و دیگر شامل ہیں۔ ان لوگوں سے این سی بی تفتیش کر چکی ہے اور ان کے فونز بھی قبضے میں لے چکی ہے۔