(عثمان علیم) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے گزشتہ ایک سال میں انتظامی معاملات ، سٹاف کے رویے ،غیر ضروری تاخیر سمت موصول ہونے والی 15 ہزار 57 شکایات میں سے 15 ہزار 513 شکایات کو حل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران 98% صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا گیا،اراضی ریکارڈ سنٹرز میں نصب ٹال فری فون بوتھ یا ذاتی فون سے تھرڈ پارٹی ہیلپ لائن پر شکایت کا اندراج کروایا گیا۔ گزشتہ سال کے دوران، انتظامی معاملات، غیر ضروری تاخیر، سٹاف کے رویے، آن لائن فرد کے اجراء کی 14,359 شکایات موصول ہوئیں۔
کرپشن کی 315 اور تکنیکی معاملات سے متعلق 925 شکایات موصول ہوئیں۔ کرپشن کی 315 میں سے 314 تکنیکی خرابی کی 912 جبکہ انتظامی معاملات کی 14,334 میں سے14,287 شکایات کا ازالہ کیا گیا، شکایات میں وزیراعظم پورٹل اور وزیراعلیٰ پورٹل سے موصول ہونے والی شکایات بھی شامل تھیں۔مجموعی طور پر 15,573 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 15,513 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔