ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)چینی کےبعداب اوپن مارکیٹ اوریوٹیلٹی سٹورزپردرجہ اوّل کےگھی اورکوکنگ آئل کی قیمت میں ہوشربااضافہ کردیاگیا۔
بڑھتی مہنگائی نےکیاعوام کاجینامحال کردیا،شہرمیں جہاں دالیں،چینی اوردیگراشیاضروریہ کی قیمتیں آسمان سےباتیں کررہی ہیں وہیں اوپن مارکیٹ اوریوٹیلٹی سٹورزپردرجہ اوّل کاگھی اورکوکنگ آئل مہنگاکردیاگیاہے، اوپن مارکیٹ میں درجہ اوّل کاگھی اورکولنگ آئل20 روپےاضافےکےبعد256روپےتک جاپہنچاہےجبکہ یوٹیلٹی سٹورزپربھی درجہ اوّل کےگھی اورکوکنگ آئل کی قیمت میں 29 سے49 روپےکااضافہ کردیاگیا۔

یوٹیلٹی سٹورزپردرجہ اوّل کاگھی 29 روپےاضافےکےبعد245روپےفی کلوہوگیا،یوٹیلٹی سٹورزپردرجہ اوّل کاکوکنگ آئل 49 روپےاضافےکےبعد222سےلیکر228روپےفی لیٹرہوگیا۔

شہریوں کاکہناہےکہ مہنگائی بڑھتی جارہی ہےاوراشیاضروریہ بھی عام آدمی کی پہنچ سےباہرہوچکی ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں گھی اورکوکنگ آئل مہنگاہونےسےعوام کوپریشانی کاسامناہے، یوٹیلٹی سٹورزپربھی گھی اورکولنگ آئل کی قیمت میں اضافےسےسٹورزکی افادیت ختم ہورہی ہے۔

شہریوں کا مزید کہناتھا کہ حکومت مہنگائی کوکنٹرول کرےاورعام آدمی کوریلیف دےتاکہ عام آدمی کودووقت کی روٹی میسرآسکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer