(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ میں صدر زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست پر صدر شہباز جمیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے زونل افس کے سینر اسسٹنٹ طیب الرحمن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار مسلسل ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہا ہے تاہم اب درخواست گزار کی سیاسی بنیادوں پر مئی 2019 میں تنخواہیں روک لی گئیں ہیں درخواست گزار نے شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا عدالت نے اسکو تنخوائوں کی ادائیگی کے لیے درخواست کو دادرسی کے لیے صدر بنک کو بھجوائی ،وکیل نے مزید اگاہ کیا کہ عدالت کے 13جنوری 2020 کے حکم پر عمل درامد نہیں کیا جا رہا ہے اور تنخوا ادا نہیں کی جا رہی ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت صدر زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد صدر شہباز جمیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.