ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دی پنجاب سکول کے طلبا کی کشمیریوں سے یکجہتی

دی پنجاب سکول کے طلبا کی کشمیریوں سے یکجہتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

منصور بھٹی : دنیا بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے 5 فروری کو اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے،لاہور میں بھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹاؤن شپ میں  دی پنجاب سکول کے زیراہتمام کشمیرڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بچوں نے کشمیرسے اظہار یکجہتی کے لئے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
بچوں نے’’ کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘کے فلک شگاف نعرے لگائے۔طلبہ و طالبات کے درمیان " کشمیر بنے گا پاکستان" کے عنوان سے تقریری مقابلے بھی ہوئے۔
طلباء نے کشمیرکے حوالے سے ٹیبلو پیش کرکے حاضرین کو جذباتی کر دیا،اساتذہ نے فیس پینٹ سے بچوں کے چہروں پر کشمیر کے جھنڈے آویزاں کیے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer