میاں نوازشریف کی طبیعت کے بارے میں فیاض الحسن چوہان کیا کہتے ہیں، آپ بھی جانئے

میاں نوازشریف کی طبیعت کے بارے میں فیاض الحسن چوہان کیا کہتے ہیں، آپ بھی جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہمیاں نوازشریف کی طبیعت ٹھیک مگر نیت خراب ہے، وہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں، اگر مان لیا جائے کہ این آر او ہوا ہے تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ایک دوسرے کو دھوکا دیا ہے۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت اور پی ٹی وی کے درمیان وائس آف پنجاب کی مفاہمتی یاداشت کی تقریب ہوئی، جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان، سیکرٹری اطلاعات بلال بٹ اور ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میاں نوازشریف کی رپورٹ میں انہیں دل کا کوئی مرض لاحق نہیں، وہ اپنی جان چھڑانے کیلئے بےتاب ہیں، انہوں نے کہ میاں نوازشریف کو جیل میں وی وی آئی پی طریقے سے رکھا گیا تھا۔

صوبائی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ انہوں نے کبھی اپنے سیاسی مخالفین کو ذاتی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا،انہوں نے بتایا کہ وائس آف پنجاب سے ہر سال نئے گلوکار متعارف ہوں گے۔