غیر قانونی اسلحہ اور شراب کیس؛ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو  اشتہاری قرار دیدیا

 غیر قانونی اسلحہ اور شراب کیس؛ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو  اشتہاری قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق : غیر قانونی اسلحہ اور شراب کیس کا معاملہ، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج صہیب بلال رانجھا نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت علی امین گنڈا پور اور انکے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش نہیں ہوئے، جبکہ پراسکیوٹر اور تفتیشی افسر کیس ریکارڈ کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔ جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا۔