معروف سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمروں سے بنی برہنہ ویڈیوز لیک

Nude videos from hidden cameras stage actress
کیپشن: Nude videos from hidden cameras
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)شالیمار تھیٹر میں اداکاراوں کی خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنا لی گئیں،میک اپ رومز کے شیشوں میں خفیہ کیمرے لگا کربرہنہ ریکارڈنگز کی گئیں اداکاراوں نے شالیمارتھیٹر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں سٹیج اداکاراوں مہک نور ،زارا خان،اور سلک کی برہنہ ویڈیوز بناکروائرل کردی گئیں ۔ویڈیوز اداکاراوں کے میک اپ رومز میں لگے شیشوں کے پیچھے خفیہ کیمرے لگا کر ریکارڈ کی گئیں ۔

جس پر اداکاراوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست دے دی ہے ۔ویڈیوز میں اداکارائیں ملبوسات اتارتے اور تبدیل کرتے ہوئے نظر آتی ہیں ۔

شالیمار تھیٹر کےچیئرمین ملک طارق کا ان ویڈیوز کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بنانے والے کو تلاش کررہے ہیں، ویڈیو تھیٹر کے کسی ملازم یا فرد نے نہیں بنائیں اور نہ ہی تھیٹر ز میں ہم ایسا کرنے دیتے ہیں الزام ہے،حقیقت جلد ہی منظر عام پر آئے گی۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer