ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ٹی ٹیچرز کیلئے نوید، ماہانہ کمپیوٹر الاؤنس ملے گا

 آئی ٹی ٹیچرز کیلئے نوید، ماہانہ کمپیوٹر الاؤنس ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ) پنجاب بھر کے ہزاروں کمپیوٹر ٹیچرز کی سنی گئی، آئی ٹی ٹیچرز کو 750 روپے کمپیوٹر الاؤنس ملے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز سے کمپیوٹر ٹیچرز اور آئی ٹی انچارج کی تفصیلات مانگ لیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں آئی ٹی ٹیچرز اور لیب انچارچ کو کمپیوٹر الاؤنس ملے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اضلاع سے کمپیوٹر ٹیچرز اور آئی ٹی انچارج کی تفصیلات مانگ لی ہیں، تمام اساتذہ کو 750 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا، سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو سکولوں میں موجود آئی ٹی ٹیچرز کی آسامیوں کی تعداد فراہم کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے کے مطابق سکولوں میں موجود آئی ٹی لیب اور خالی آسامیوں کی تعداد بھی طلب کی گئی ہیں، سکول ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام اتھارٹیز تعداد کا تعین کرنے کے بعد اپنے اپنے بجٹ کا تعین کرکے رپورٹ فراہم کریں، تمام اتھارٹیزز 7 دسمبر تک ڈیٹا فراہم کرنے کی پابند ہونگی، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں انٹر ڈسٹرکٹ تبادلہ کرانے والے ہزاروں اساتذہ کے آرڈرز جاری کردیئے ہیں، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے تمام اتھارٹیز کو 24 گھنٹوں میں اساتذہ کے آرڈرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی پی آئی سکینڈری نے کہا ہے کہ تمام اساتذہ کو 24 گھنٹوں کے دوران تبادلوں کے آرڈرز فراہم کیے جائیں، انٹرڈسٹرکٹ تبادلوں کے آرڈرز کی عدم فراہمی کی ذمہ داری متعلقہ اتھارٹیز پر عائد ہوگی، ڈی پی آئی سکیںڈری نے اتھارٹیز کو تبادلوں کے آرڈرز کی فراہمی کیلئے فوکل پرسن تعینات کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer