پٹرول، ڈیزل سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کی سفارش منظور

پٹرول، ڈیزل سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کی سفارش منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کی سفارش منظور، 250 بسوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائیگا، لاہور کو آلودگی سے بچانے کیلئے وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کی سفارشات تسلیم کرلیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کی جانب سے وزیراعظم کو سفارشات بھجوائی گئیں تھیں، سفارشارت میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کی 250 بسوں کو ہائبرڈ یا الیکٹرک پر لے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ آئندہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی نئی خرید ی جانے والی بسیں ہائبرڈ، سی این جی، یا بجلی کےذریعے چلیں گی۔ شہرمیں پٹرول اورڈیزل پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابند ی عائد ہوگی، جبکہ آلودگی کے خاتمے کیلئے لاہور میں 60 ہزار کینال زمین پر جنگلات لگائے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer