ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت کی جانب سےاورنج لائن ٹرین 10 دسمبر کو چلانےکی تیاریاں، اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹکٹ 40 روپے رکھنے کی تجویز زیرغور ہے۔

لاہور کے سب سے بڑے منصوبے اورنج لائن ٹرین کو چلانے کیلئے پنجاب حکومت کی تیاریاں زور و شور سےجاری ہیں اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں اورنج ٹرین پر سبسڈی دینےاور ٹکٹ طے کرنے سےمتعلق اہم تجاویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں اورنج لائن ٹرین کا ٹکٹ 40 روپے رکھنےکی تجویز دی گئی، جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے ٹکٹ 50 روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، تاہم اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت کی جانب سے سالانہ 6 ارب روپے سبسڈی دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے جس پر محکمہ خزانہ کی جانب سے اعتراض کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer