ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چہلم حضرت امام حسین ؑ کامرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کراختتام پذیر

چہلم حضرت امام حسین ؑ کامرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کراختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چہلم حضرت امام حسین ؑ کامرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کراختتام پذیر ہوگیا ۔

شبیہ تعزیہ کامرکزی جلوس کربلاگامے شاہ پہنچ کراختتام پذیر ہوا۔ حویلی الف شاہ سے نکلنے والا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتاہواکربلاگامے شاہ پہنچا۔
پولیس کی موثرحکمت ِعملی اور فول پروف سکیورٹی کی بدولت چہلم کا دن مکمل پر امن رہا۔سی سی پی او لاہور نے کہا چہلم حضرت امام حسین ؑکے پرامن انعقاد پر افسران و اہلکارشاباش کے مستحق ہیں،
تمام یونٹس کے شاندار ٹیم ورک کے باعث امن و امان کی فضا برقرار رہی،شہریوں کی جان و مال کاتحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے،منتظمین مجالس و جلوس نے لاہور پولیس کی موثر سکیورٹی حکمت عملی کو سراہا۔