ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چہلم امام حسینؑ کا مرکزی شبیہ تعزیہ جلوس روایتی راستوں پر جاری

چہلم امام حسینؑ کا مرکزی شبیہ تعزیہ جلوس روایتی راستوں پر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر شبیہ تعزیہ کا مرکزی جلوس مقررہ روایتی راستوں پر عقیدت و احترام کے ساتھ رواں دواں ہے۔

جلوس کوتوالی چوک پہنچ گیا ہے، جہاں عزاداروں کی بڑی تعداد نوحہ خوانی، ماتم اور گریہ و زاری میں مصروف ہے۔ جلوس کے راستوں پر عزاداروں اور شرکا کے لیے پانی، دودھ اور شربت کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر جلوس کے اطراف گلیوں کو خاردار تاروں اور قناعتیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔