ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کرینگے؛ مریم نواز

پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کرینگے؛ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں کیا، کہا کہ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا، پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ ریاست کی اصل طاقت وہ سپاہی ہیں جنہوں نے گولی کے سامنے سینہ کیا اور پیچھے قدم نہ ہٹایا، شہداء کا مشن جاری رہے گا ان کے خواب ہم پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پولیس شہدا کے ورثا کے ساتھ صرف الفاظ نہیں عملی اقدامات، فلاحی پیکیجز اور ہر ممکن تعاون کے ساتھ کھڑی ہے۔