(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور شوہر سہیل کتوریہ کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کیساتھ فلم ’’آپ کا سرور‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے شوہر سہیل کتوریہ کی شادی سے متعلق خبریں گرم ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں،شادی کے دو سال بعد یہ جوڑا مبینہ طور پر علیحدہ رہ رہا ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں شادی کے بعد ہنسیکا اپنے شوہر سہیل کے والدین کے گھر مقیم تھیں،پھردونوں نے اسی عمارت میں ایک علیحدہ فلیٹ لے لیا تھالیکن اس کے باوجود دونوں میں مسائل رہے جس کے نتیجے میں دونوں نے علیحدہ رہنے کا فیصلہ لیا۔
جب بھارتی میڈیا کے ایک ادارے نے سہیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان افواہوں کو’’غلط‘‘ قرار دیاجبکہ ہنسیکا کی طرف سے کسی قسم کا تبصرہ یا ردِ عمل تاحال سامنے نہیں آیا،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہنسیکا نے اپنی ’’بہترین دوست‘‘ کو دھوکا دے کر اس کے شوہر سہیل کتوریہ سے مبینہ تعلقات کے بعد شادی کی تھی اور اب انہیں اپنے کئے کی سزامل رہی ہے۔