ویب ڈیسک: آج سے 7 اگست کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
آج سے7اگست تک بیشتراضلاع میں شدیدبارشوں کی پیشگوئی کی گئی، دریاؤں کےبالائی طاس علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیزبارشیں متوقع ہیں، دریائےچناب،جہلم میں درمیانےسےاونچےدرجےکےسیلاب کاخدشہ ہے، صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرزکوالرٹ جاری کردیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق جنوبی پنجاب کےبیشتراضلاع میں بھی تیزبارشیں متوقع ہیں، مون سون بارشوں کاچھٹاسلسلہ 7اگست تک جاری رہے گا ۔
موسلادھاربارش سےنشیبی علاقوں کےندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کی متعلقہ اضلاع کوعملہ اورمشینری ہائی الرٹ رکھنےکی ہدایت کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی میں بھی رات کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی۔
6 اگست کو بلوچستان میں تیز بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
دوسری جانب راول ڈیم کے اسپل ویزکھول دیے گئے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ ، تونسہ،گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔