ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، ماضی میں صندل خٹک کافی متنازعات کا شکار رہیں جس کی بڑی وجہ ان کے اپنی قریبی دوست حریم شاہ کے ساتھ تعلقات بنے، معاملات اس قدر خراب ہوئے کہ دونوں کوعدالتوں کے چکرلگاتے بھی دیکھا گیا،مگر سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز شیئر کرنے کا جنون کسی بھی حد تک کم نہیں ہوا، صندل خٹک نے اپنی ایک اور نئی ویڈیو شیئر کی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک کا شمار اُن ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے جن کی مقبولیت آئے روز بڑھ رہی ہے، فین فالووونگ کی بات کی جائے تو اس وقت انسٹاگرام پر صندل خٹک کے 6 لاکھ 95 ہزار سے زائد فالووز ہیں، ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان میں موجود ہیں بلکہ بیرون ممالک بھی ہیں، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر کو اکثردیکھا گیا ہے کہ وہ اپنی مصروفیات سے اپنے فینز کو آگاہ رکھتی ہیں۔
صندل خٹک اُس وقت بھی خبروں کی زینت بنی رہیں جبکہ اُن کے اپنی قریبی دوست کے ساتھ تعلقات کافی خراب ہوئے، حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کا معاملہ بھی سامنے آیا جس کا الزام صندل خٹک پر لگ کہ صندل نے اُن کی ویڈیوز بنا کراپ لوڈ کی ہیں، صندل خٹک اپنے دفاع میں سامنے آئیں اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے وضاحتی بیانات دیے بعد میں دونوں کو عدالتوں میں آتے جاتے بھی دیکھا گیا۔
اب سوشل میڈیا پر ایک بار پھر صندل خٹک ’ایکٹو ‘ہوچکی ہیں اور اپنی ویڈیوز شیئر کرتی نظر آتی ہیں، نئی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے صندل خٹک شرارہ پہنےصوفے پر بیٹھی ہے اور بالی ووڈ گانے’ رفتہ رفتہ‘ پر جھوم رہی ہیں،ا س سے قبل بھی وہ بالی ووڈ کے متعدد سونگز پر اپنی ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں۔
وائرل نے والی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔