تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، 17 افراد جاں بحق، 22 زخمی

تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، 17 افراد جاں بحق، 22 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میکسیکو میں مسافروں سے بھری بس 160 فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میکسیکو میں تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری،واقعے میں 17 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے، جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 رپورٹ کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری بتائی جارہی ہے۔گزشتہ ماہ بھی میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ایک بس حادثے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔