ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے الیکشن کمیشن میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی صورتحال پر حکام کو آگاہ کیا اور بتایا کہ کسی کو الیکشن کمیشن میں داخلے کی اجازت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو الیکشن کمیشن میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے باہر گیس ماسک اور آنسو گیس کے شیل پہنچانے کی ہدایات کردی ہے۔