ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتجاج کرنیوالےسرکاری ملازمین سےمتعلق آئی جی پنجاب کا بڑا حکم

احتجاج کرنیوالےسرکاری ملازمین سےمتعلق آئی جی پنجاب کا بڑا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی  جی پنجاب انعام غنی کا مال روڈ،لوئرمال پرمظاہرےختم کرانےکیلئےاہم حکم،ہائیکورٹ نے2017سےمال روڈکو  ”ریڈ زون“   قراردےرکھاہے  ،آئی جی پنجاب

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کاسی سی پی اوکو مال روڈ،لوئرمال بلاک کرنیوالوں کیخلاف کارروائی  کا حکم ، ہائیکورٹ نے2017سےمال روڈکو  ”ریڈ زون“   قراردےرکھاہے ۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کی جائے اگر  مظاہرین سرکاری ملازمین ہوں تومحکمانہ کارروائی کیلئےمحکموں کوآگاہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا  مزید کہنا تھا کہ  سرکاری ملازمین احتجاج کی بجائےمسائل افسران کےسامنے رکھیں،مظاہرین کیخلاف کارروائیوں کی رپورٹس   باقاعدگی سے سی پی او بھجوائی جائیں۔

 لاہور کی تاریخی شاہراہ مال روڈ کو ریڈزون قرار دے دیا گیا، محکمہ داخلہ کی جانب سے لاہور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مال روڈ پر دھرنوں، جلسے، جلوسوں اور ریلیاں کو ہر صورت میں روکا جائے اور اگر کوئی ایسا اقدام کرتا ہے توا س کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔