والٹن  ایئر پورٹ کی اراضی کی نیلامی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

 والٹن  ایئر پورٹ کی اراضی کی نیلامی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ نے نشاندہی کے بغیر والٹن  ایئر پورٹ کے ارد گرد اراضی کی نیلامی روک دی ،متاثرہ شہریوں کی اراضی کی نشاندہی کے بغیر نیلامی نہ کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے لاہور فلائنگ کلب کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے ضیاء حیدر رضوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست میں پنجاب حکومت، سول ایوی ایشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے ائیر پورٹ کی 130 ایکڑ اراضی فروخت کرنے کیلئے اخبار اشتہار دیا ہے، اشتہار کے مطابق آج نیلامی ہو رہی ہے۔ والٹن ائیر پورٹ پر کثیر المنزلہ عمارت بنانے کے منصوبے کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ زیرسماعت ہے، ائیر پورٹ پر سو ایکڑ اراضی پنجاب حکومت جبکہ30 ایکڑ لاہور فلائنگ کلب نے سول ایوی ایشن کو دی،  والٹن ایئر پورٹ کی حیثیت تبدیل کرنے سے قبل درخواستگزاروں کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حتمی فیصلے تک نیلامی کا عمل روکا جائے۔