ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عہد وفا کی ’’رانی‘‘ زارا نور کی تصاویر کے چرچے،مداحوں کے دل موہ لئے

عہد وفا کی ’’رانی‘‘ زارا نور کی تصاویر کے چرچے،مداحوں کے دل موہ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اداکارہ زارا نور عباس یوں تو ایک آرٹسٹ اور پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی بنیاد رکھنے والے خاندان سے ہیں،تاہم تین سال کے انتہائی مختصر عرصے میں انہوں اپنے کام بدولت خوب نام کمایا ہے۔ٹیلیوژن سے کامیاب آغازکرنے والی اداکارہ نے خوب داد سمیٹی تھی اور گذشتہ سال دو فلموں ’ چھلاوہ‘ اور ’پرے ہٹ لو‘ میں کام کیا تھا۔ تاہم اس سال انھوں نے اب تک کوئی فلم سائن نہیں کی، ۔

اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں وہ اپنی توجہ ڈراموں پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ چھلاوہ میں زارا کے مزاحیہ کردار کو مداحو ں نے خوب سراہا تھا ،چند ایک کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بشریٰ انصاری کے کردار صائمہ چوہدری کی ہی ایک جدیدشکل تھا۔

View this post on Instagram

7 am - Just before my dip in the sea ???? #BeachMubarakEidDay

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) on

اداکارہ زارا نور عباس کی نئی تصاویر انکے سوشل میڈیا اکائونٹ سے اپلوڈ کیے جانے کے بعد سے کافی پسند کی جا رہی ہیں ۔ادکارہ عید کے روز صبح صبح ہی ساحل سمندر پر پہنچ گئیں۔

View this post on Instagram

I just asked them to pose. #TheOGS

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) on

انہوں نے گزشتہ روز صبح سات بجے کی ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی۔حیران کن بات یہ ہے کہ ساحل پر بنائی گئی ان کی تصویر میں سمندر کہیں نظر نہیں آرہا۔ زارا نور عباس اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔زارا انسٹا گرام پر متحرک رہتی ہیں اور اس وقت ان کے انسٹا گرام پر 32 لاکھ فالوورز ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں آئی ایس پی آر کے ڈرامہ عہد وفا میں انہوں نے رانی کا کردار اداکیا جسے بے حد پسند کیاگیا۔چاہے گھر میں رہنے والی خواتین ہوں کالج یونیورسٹی جانے والی لڑکیاں یا پھرآفسز میں بیٹھے مرد حضرات، غرض ہر پاکستانی اس ڈرامے کا دیوانہ نظر آتا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بننے والے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’ عہد وفا‘ کے آن ایئر ہونے کے بعد اس کے کراداروں نے اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کے د ل موہ لیے۔ یوٹیوب پر کروڑوں کے ویوز دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام میں ڈراما سیریل عہد وفا کو کتنی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer