ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن ختم، مارکیٹیں، بازار کھل گئے، کاروبار بحال

لاک ڈاؤن ختم، مارکیٹیں، بازار کھل گئے، کاروبار بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن(عثمان علیم) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں نافذ سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا، تمام مارکیٹیں اور بازار کھل گئے ، کاروبار زندگی کا آغاز ہوگیا،  تاجر برادری نےمارکیٹوں اور بازارکھلنے کا دورانیہ 24 گھنٹے کرنےکا مطالبہ کردیا۔

 لاک ڈاؤن ختم ہونے کے اعلان کے بعد عید کے تیسرے روز ہی  لاہور کے کئی بازاروں میں دکانیں کھل گئی تھیں آج شہر بھر کی تمام مارکیٹیں اور بازار کھل گئے ہیں لیکن شدید گرمی کے باعث گاہک ڈھونڈنے سے بھی نظر نہ آئے، جبکہ تاجر برادری بھی حکومت سے نالاں نظر آئی۔

انارکلی بازار کے تاجروں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس مرتبہ لاک ڈاؤن کرکےان کی عید خراب کر دی، عید کیلئےخریدا گیاسٹاک جوں کا توں پڑا ہے، پنجاب حکومت مارکیٹس کا دورانیہ بڑھائےتاکہ  مال فروخت ہو سکے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) عثمان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ عید پر مارکیٹوں کی بندش سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات کم ہونے پر کیا گیا۔

لاک ڈاؤن ختم کرنے کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے، سماجی و مذہبی اجتماعات اور کھیل کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی، تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک ہفتے میں پانچ روز کھولے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی، جبکہ گراسری اور کریانہ سٹورصبح 9 سے شام 7 تک ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔

 

ذرائع کےمطابق اب حکومت کی جانب سے عید کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے اب ریسٹورنٹس، تفریح گاہیں، سینما گھر اور تھیٹرز کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ مارکیز اور شادی ہالز کو محرم کے بعد ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا کیسز کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کی امید ہے کہ محرم الحرام کے بعد زندگی کو معمول پرلایا جائے گا، وزیراعلی پنجاب رواں ہفتے این سی او سی کی میٹنگ میں تجاویز پر منظوری لیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer