ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا

 اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے، ماہرہ خان کے چاہنے والے اپنی پسندیدہ اداکارہ سے متعلق جہاں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کے خواہشمند ہیں وہیں لوگوں کو یہ جاننے کا بھی بے حد تجسس ہے کہ ماہرہ خان کی آمدنی کتنی ہے اور سرچ انجن گوگل پر ماہرہ سے متعلق سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال بھی یہی ہے کہ آخر ماہرہ کتنا کماتی ہیں؟

اداکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی آمدنی سے متعلق بتاتی نظر آرہی ہیں۔ ماہرہ خان نے بتایاکہ جب میں فلموں میں کام کرتی ہوں تو مجھے بہت کم پیسے ملتے ہیں لیکن اشتہارات میں کام کرنے کے پیسے زیادہ ملتے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی آمدنی دراصل ہے کتنی اس کے علاوہ ماہرہ خان سے متعلق گوگل پر دوسرا سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ تھا کہ ماہرہ خان سے کیسے ملا جاسکتا ہے جس کے جواب میں ماہرہ نے مذاق میں کہا کہ اگر مجھ سے ملنا ہے تو میرے گھر کے دروازے کی گھنٹی بجائیں اور مجھ سے مل لیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان فلموں میں کام کرنے کے ساتھ مشہور برانڈز کے ساتھ بھی منسلک ہیں جبکہ اشتہارات اور ماڈلنگ بھی ماہرہ خان کی کمائی کا بڑا ذریعہ ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer