رائو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے تحفظ اور زرعی شعبے کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔
اس کے علاوہ کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری بحران کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات مقامی کسانوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ہر مشکل وقت میں کسانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے کسان ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔