ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ :آئی جی خیبرپختونخوا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ :آئی جی خیبرپختونخوا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت 8 اپریل کو ہوگی، جسے رجسٹرار آفس نے باقاعدہ کاز لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ یہ درخواست تقریباً 9 سال قبل اس وقت دائر کی گئی تھی جب ذوالفقار حمید بطور آر پی او شیخوپورہ تعینات تھے۔

درخواست گزار شہری احسن علی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود زیر التواء درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اس درخواست کی سماعت کریں گی۔ سماعت کے موقع پر ڈی ایس پی شیخوپورہ احمد عثمان اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

کیس کی آئندہ سماعت میں متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کیے جانے کا امکان ہے۔