ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہر  میں آج بھی بارش کا امکان،درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع

 شہر  میں آج بھی بارش کا امکان،درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: باغوں کے شہر لاہور میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سپیل 5 اپریل تک جاری رہے گا، جبکہ آئندہ ہفتے میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

شہر میں آج افق پر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم مزید دلکش ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

شہریوں نے خوشگوار موسم کو سراہتے ہوئے اسے سیر و تفریح کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔

 بات کریں ملکی مجموعی موسمی صورتحال کی تو محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق مری،گلیات،راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم اورسرگودھا میں بارش متوقع ہے، میانوالی،فیصل آباد،جھنگ،خوشاب اورگجرات میں بھی بارش کاامکان ہے،گوجرانوالہ، حافظ آباد اور سیالکوٹ ،لاہور،اوکاڑہ، قصور،لیہ اوربھکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنےکی توقع ہے،جبکہ چترال، دیر، سوات،کالام،شانگلہ،بونیر،کوہستان اور مالاکنڈ میں بارش متوقع ہے۔

 اسی طرح بٹگرام،مانسہرہ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ،ہری پوراورمردان،نوشہرہ،پشاور،خیبر، اورکزئی،صوابی اور چارسدہ میں بھی بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔