ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناکارہ سٹیڈیم کا نام بدل کر عمران خان سٹیڈیم رکھ دیا

Arbab Niaz Stadium, City42, Khyber Pakhtoonkhwa Government, City42
کیپشن: اسٹیڈیم کی دوسری منزل تماشائیوں کے میچ دیکھنے کے لیے تیار نہیں اور متعلقہ محکمے نے وقت پر ضروری کام مکمل کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے: ذرائع— فوٹو:فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  خیبر پختونخوا کے ناکارہ وزیراعلیٰ نے پشاور کے ناکارہ ارباب نیازاسٹیڈیم  کی ھالت بدل کر اسے پی ایس ایل نمائشی میچ کے قابل بنانے کی بجائے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے ناکارہ سٹیڈیم کا نام بدل کر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا۔

پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم  کو انٹرنیشنل میچوں کے بعد پی ایس ایل میچوں کے لئے بھی ان فِٹ قرار دیا جا چکا ہے۔ اب خیبر پختونخوا حکومت نےاس سٹیڈیم پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں کردیا۔

پی ٹی آئی کے کنٹروورسی پیدا کرتے رہنے کے ماہرین کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن خیبر پختونخوا کی حکومت نے بانی کی محبت میں سٹیڈیم کا نام بدل دیا۔ 

 پشاور اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا نمائشی میچ 8 اپریل کو ہونا تھا لیکن اس میچ کو سٹیڈیم کی خراب حالت کے سبب ملتوی کردیا گیا۔

  گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے “عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم” رکھنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

ارباب نیاز کے صاحبزادے، ارباب شہزاد سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سابق مشیر عمران خان نے سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔  بعد میں پی ٹی آئی کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بانی نے سٹیڈیم کا نام تبدیل نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے لیے غیر مناسب قرار دیئے جانے کو پشاور مین کرکٹ کے لئے برا شگون قرار دیا گیا تھا۔

ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ شیڈولڈ تھا۔ پی سی بی کی ریکی ٹیم نے سہولیات حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور پی سی بی نے عید کی چھٹیوں سے پہلے تمام سہولیات کی دستیابی کا کہا تھا۔

اس وقت  صورتحال یہ ہے کہ سٹیڈیم کی دوسری منزل تماشائیوں کو بٹھانے کے لیے تیار نہیں اور صوبائی حکومت کے  متعلقہ محکمے نے وقت پر ضروری کام مکمل کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

نمائشی میچ کی میزبانی سے متعلق حتمی فیصلہ ایک دو دن میں کیا جانا ہے۔ سٹیڈیم کی خراب حالت مین عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کوئی بہتری نہ لائے جانے کے بعد  نمائشی میچ پشاور سے منتقل کرنے کے قوی امکانات ہیں۔ اس دوران خیبر پختونخوا کی حکومت نے سٹیڈیم کی خڑاب حالت درست کرتنے کی بجائے اس پر عمران خان کے نام کا بورڈ لگا کر نئی کنٹروورسی کو ابھار دیا جس میں ایک دوسرے کے مخالف دونوں فریق پی ٹی آئی سے ہی متعلق ہیں۔